وزیر اعظم برطانیہ دورہ ترکی پر

مے اولین طور پر  ایوان صدر  جائیں  گی جہاں پر   صدر رجب طیب ایردوان  ان کو شرف ملاقات بخشیں  گے

660908
وزیر اعظم برطانیہ دورہ ترکی پر
may1.jpg
erdoğan-may.jpg
may1.jpg

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے وزیر اعظم بن علی یلدرم کی دعوت  پر    ترکی کے دورے پر تشریف لائی  ہیں۔

امریکہ کے دورے کے بعد ترکی  آنے والی   مہمان  وزیر اعظم نے اولین طور پر مزارِ اتاترک پر حاضری دی،  جہاں پر انہوں نے  پھول رکھے اور احترامً خاموشی اختیار کی۔

جدید جمہوریہ ترکی کے بانی   کے مزار    پر حاضری دینے    کو باعث اعزاز  قرار دینے  والی  تھریسا مے نے کہا کہ ہم اتاترک  کے قول ' ملک میں امن دنیا میں امن' پر عمل پیرا ہونے  کے لیے  کوششیں صرف کریں گے۔

بعد ازاں  مہمان وزیر اعظم کو  صدر  رجب طیب ایردوان نے شرف ملاقات بخشا۔

یہاں سے وہ   قصر ِ چنکایہ  تشریف  لیجائیں  گی     جہاں پر  وزیر اعظم بن علی یلدرم ان کا  سرکاری   طور پر استقبال کریں  گے۔

مذاکرات میں  دو طرفہ   معاملا ت سمیت     برطانیہ کے یورپی یونین سے  علیحدگی اختیار کرنے کے بعد دونوں ملکوں  کے باہمی تعلقات  کا تمام تر پہلووں سے جائزہ لیا  جائیگا۔

انسداد دہشت گردی اور مسئلہ قبرص بھی اس دوران زیر بحث آئے گا۔

بعد ازاں دونوں    وزراء مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں  گے۔

 

 



متعللقہ خبریں