ترک مسلح افواج کی شمالی شام میں کاروائیاں

ترک فوج نے   الا باب اور بزگاہ  علاقوں میں  داعش کے  215   اہداف کو فضا اور  خشکی سے نشانہ بنایا

660933
ترک مسلح افواج کی شمالی شام میں کاروائیاں

ترک مسلح  افواج  کی شام  کے الا باب اور بزگاہ علاقوں میں کاروائیوں میں   داعش کے 14 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے   جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے  خطرات کو  دور کرتے ہوئے سرحدی   تحفظ میں اضافے اور اتحادی قوتوں   سے تعاون  کے  زیر مقصد شمالی شام  میں   24 اگست  سن 2016 کو شروع ہونے والا  فرات ڈھال آپریشن  جاری ہے۔

ترک فوج نے   الا باب اور بزگاہ  علاقوں میں  داعش کے  215   اہداف کو فضا اور  خشکی سے نشانہ بنایا۔

جرابلس میں   21 جنوری کو   حملے  کی تیاری میں ہونے والی بم لادی گئی دو گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

دوسری جانب ترک  فوج  کے اندرون ملک دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے اندر  PKK کے  12 دہشت گرد مارے گئے   جبکہ ان کے  62 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

 


 



متعللقہ خبریں