ازمیر کے حملے کی صدر ترکی اور حکومت کی جانب سے شدید مذمت

دہشت گردی کو  ہر گز اپنے گندے عزائم تک پہنچنے   کی اجازت نہیں  دی جائیگی،  یہ مذموم حملے ہماری یکجہتی و اتحاد کو مزید  تقویت  پہنچنے کا موجب بن رہے ہیں

645385
ازمیر کے حملے کی  صدر ترکی اور حکومت کی جانب سے شدید مذمت

صدر  رجب طیب ایردوان نے ازمیر کے مذموم  حملے کی مذمت کی ہے۔

جناب ایردوان نے ایک تحریری اعلامیہ میں   کہا ہے کہ"  دہشت گردی کو  ہر گز اپنے گندے عزائم تک پہنچنے   کی اجازت نہیں  دی جائیگی،  یہ مذموم حملے ہماری یکجہتی و اتحاد کو مزید  تقویت  پہنچنے کا موجب بن رہے ہیں۔"

شہدا کے لیے  دعائے مغفرت کرنے والے   جناب ایردوان نے   زخمیوں کی فی الفور شفا   بخشی  کی تمنا کا اظہار کیا۔

ازمیر کے دہشت گرد حملے  کے خلاف  ترک حکومت نے  بھی اپنے  شدید رد عمل کا  مظاہرہ کیا ہے، وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ  ان گھناونی چالوں کے ذریعے   سماجی امن  و امان کو ہدف بنایا جا رہا ہے،   یہ  دہشت گرد اچھی طرح جان لیں  کہ ہم  ان کے   سامنے  کبھی بھی اپنی گردنیں  خم نہیں  کریں گے،  ترک عوام  ان کٹھن اور تکلیف دہ ایام  میں  سرخرو ہو کر نکلیں  گے۔

وزیر اقتصادیات  لطفی ایلوان   نے  بھی  دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف  اتحاد و  اخوت کی اہمیت پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ"یہ چاہے کچھ  بھی کیوں  نہ   کریں ہم ان  کی  جڑوں کو کاٹ کر ہی رہیں  گے۔"

انہوں نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پیغام  میں کہا ہے  کہ "تم  لوگ    کامیاب  نہیں  ہو سکتے!  نہ ازمیر شہر  اپنی گردن نہیں   جھکائے گا اور نہ ہی ترکی۔ ہر   کس یہ جان لیں کہ ہمارے وطن کو   حملوں کا نشانہ بنانے والی تمام  تر دہشت گرد تنظیموں  کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔"

مواصلات، جہاز رانی اور  خبر رسانی امور کے وزیر احمد ارسلان کا بھی کہنا  تھا کہ"ہم اپنے  وطن کو    اعلی  سطحی  خدمات   سے   لیس  کررہے ہیں تو  بعض عناصر ہماری ترقی کی راہ  میں رکاوٹیں  کھڑی کرنے کے درپے ہیں ۔"

وزیر دفاع فکری اشک نے  بھی  اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالی  ترک عوام کو صبر   و جمیل عطا  کرے اور ہمارے  جیالوں اور جوانوں کا تحفظ کرے۔"نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی  نے  ازمیر  کے دہشت گرد حملے پر رد  عمل کا مظاہرہ کیا ہے ،  اس جماعت کے   نائب چیئر مین  اور ازمیر  کے ممبر اسمبلی احمد کنعان    نے حملے کی مذمت

کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ضلع ازمیر کے   خوشگوار   اور بھائی چارے کے ماحول کو کوئی بھی  دہشت گرد حملہ متاثر نہیں کر سکتا۔"

انہوں نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ " ترک قوم   اللہ تعالی کی مدد  سے  ہم دہشت گردی کےسامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں  گے،   ہمارے اتحاد و یکجہتی کو کسی کی جانب بگاڑے جانے  کی ہر گز اجازت  نہیں دیں گے۔"



متعللقہ خبریں