ترک پولیس نے چھ پاکستانیوں کو استنبول سے بازیاب کروا لیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں ترک حکام کی بروقت کارروائی اور تعاون پر ان کا مشکور ہے۔ قبل ازیں پاکستان میں ترک سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ترک پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا ہے

644729
ترک  پولیس نے چھ پاکستانیوں کو استنبول سے بازیاب کروا لیا

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک پولیس حکام نے استنبول میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں 6 پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترک پولیس نے جن 6 پاکستانیوں کی بازیابی کی اطلاع دی ان میں فضل امین، عدیل احمد، محمد ذیشان، عابد، عثمان علی اور اشبر احمد شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں ترک حکام کی بروقت کارروائی اور تعاون پر ان کا مشکور ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں ترک سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ترک پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام پولیس اسٹیشن جاکر بازیاب ہونے والے افراد کی   ہے۔

اغوا کاروں  نے  پاکستانیوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس مطالبہ کیا تھا۔

 استبول کے علاقے عثمان پاشا میں کارروائی کرتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو افغان ترک گینگ کے چُنگل سے بازیاب کرا لیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی عبدالکبر نے بھی تصدیق کر دی ۔

حکام کے مطابق افضال نامی ایجنٹ نے ترکی میں سیف ہاؤس بنا رکھا ہے۔ لقمان نامی شخص اس کا سہولت کار ہے۔ 



متعللقہ خبریں