عوام دہشت گردی کی حوصلہ شکنی میں حکومت کا ساتھ دیں:وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے سوشل میڈیا پرعوام سے کہا ہےکہ  وہ  اتحاد و یک جہتی سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں  حکومت سے تعاون کریں

642007
عوام دہشت گردی  کی حوصلہ شکنی میں حکومت کا ساتھ دیں:وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے   سوشل میڈیا  پر  عوام   سے کہا ہےکہ  وہ  اتحاد و یک جہتی   سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں  حکومت سے تعاون کریں۔

وزیراعظم   نے کہا کہ  دہشت گردوں کا مقصد  بے رحمی سے معصوم انسانو ں کا خون بہانہ ہے  اور   معاشرے  میں خوف و ہراس  پھیلاتےہوئے  انارکی  کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  دہشتگردوں    کی حوصلہ افزائی پر مبنی بیانات  سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں جس کے جواب میں   عوام  سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ  اس بارے میں   اپنی ذمہ داریوں  کا مظاہرہ کریں  اور  دہشت گردوں    کی حوصلہ شکنی میں  حکومت کا ساتھ دیں۔

 وزیر قانون بکر بوزداع نے    اس حوالے سے کہا ہے کہ  دہشتگرد تنظیموں اور    ان کے آلہ کاروں   کی حمایت میں  بیانات دینا ایک جرم ہے  جس میں ملوث  افراد کے خلاف عدالتی کاروائی شروع  کی جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں