استنبول: دہشت گردی کا حملہ 39 ہلاک 69 زخمی

استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پر مسلح دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 39 افراد ہلاک اور  69 زخمی ہو گئے

641634
استنبول: دہشت گردی کا حملہ 39 ہلاک 69 زخمی

استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پر مسلح دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 39 افراد ہلاک اور  69 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ سانٹا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے کیا۔

استنبول کے گورنر واسپ شاہین نے حملے سے متعلق اپنے پہلے بیان میں کہا کہ حملہ آور نے لانگ بیرل گن کے ساتھ پہلے نائٹ کلب کے سامنے موجود پولیس اہلکار اور ایک شہری کو ہلاک کیا اور اس کے بعد نائٹ کلب میں داخل ہو کر نئے سال کو منانے کے لئے وہاں موجود معصوم انسانوں پر نہایت وحشانہ طریقے سے گولیاں برسا دیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 21 کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے 16 غیر ملکی ہیں۔ جبکہ 18 افراد کی شناخت سے متعلق کاروائیاں  جاری ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اس دوران وزیر  صحت رجب  آق داع بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

وزیر صحت کے بیان کے مطابق زخمیوں میں بھی کثیر تعداد میں غیر ملکی موجود ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی حملے کے بعد متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں ۔

انہوں نے وزیر اعظم بن علی یلدرم، استنبول کے گورنر واسپ شاہین اور استنبول اٹارنی جنرل عرفان فیدان کے ساتھ ٹیلی فون پر بھی بات چیت کی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔



متعللقہ خبریں