ہم اس نوعیت کے مکروہ کھیلوں کو ہرگز من مانی نہیں کرنے دیں گے

ہم دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتوں کے مسلح حملوں ہی نہیں اقتصادی، سیاسی اور سماجی حملوں کے مقابل بھی آخر تک جدوجہد کریں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان

641738
ہم اس نوعیت کے مکروہ کھیلوں کو ہرگز من مانی نہیں کرنے دیں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں دہشت گردی کے حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس نوعیت کے مکروہ کھیلوں کو ہرگز من مانی نہیں کرنے دیں گے" ۔

کل ،استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پر 39 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے سے متعلق اپنے تحریری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترک ملّت کے امن و سکون کو برباد کرنے والے اور ان کے کرائے  کے قاتل، معصوم شہریوں  کو نشانہ بنا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا اور ملت کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ملت کی حیثیت سے ٹھنڈے دل دماغ کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ اتحاد تعاون کے ساتھ   ان مکروہ کھیلوں کو کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پہلو کا بخوبی احساس  ہے کہ مختلف دہشت گرد تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کے ساتھ  ترکی کو  ہدف بنائے ہوئے ہیں اور یہ حملے ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں لیکن ہم  ترکی کو درپیش ان خطرات اور حملوں کو ان کی جڑ سے  ختم کرنے کے معاملے میں پُرعزم ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ملک اور ملت کی حیثیت سے ہم دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتوں کے مسلح حملوں ہی نہیں اقتصادی، سیاسی اور سماجی حملوں کے مقابل بھی آخر تک جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول کا یہ وحشیانہ حملہ اس بات کا کھلم کھلا اظہار ہے کہ دہشت گردی کا ہدف بلا تفریق  و امتیاز خون بہانا اور قتل و غارت گری کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں