فرات ڈھال آپریشن: داعش کے 34 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے

ترک مسلح افواج کی زیر قیادت جاری فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 34 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے

641757
فرات ڈھال آپریشن: داعش کے 34 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے

ترک مسلح افواج کی زیر قیادت جاری فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 34 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری  کردہ بیان کے مطابق شام کے شمال میں دہشتگردوں کے اہداف   کے خلاف 24 اگست کو شروع کئے گئے آپریشن کے 131 ویں دن داعش کے 166 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک مسلح افواج کے طیاروں کی طرف سے باب، بزاگاہ، سفلانیہ اور شاما ویہ  میں دفاع، رہائش اور مسلح چوکیوں کے طور پر داعش کے زیر استعمال 17 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دن بھر کی جھڑپ میں 3 مخالفین زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مخالفین کے ساتھ تعاون کرنے والی بم ڈسپوزل ٹیموں نے 1 بارودی سرنگ اور 23 دیسی ساختہ بموں کو تباہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں