ایردوان۔پوتن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں شام کے بحران پر بات چیت کی

637626
ایردوان۔پوتن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں شام کے بحران پر بات چیت کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ملاقات میں  دونوں رہنماوں نے شام  میں جزوی فائر بندی  کو ملک بھر میں  پھیلانے  اور حالیہ صورتحال  کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔

صدر ایردوان نے بحر اسود میں گرنے والے روسی طیارے کے بارے میں صدر پوتن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

اطلاع کے مطابق ٹیلی فونک مذاکرات کے دوران قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف کے بھی موجود  تھے۔



متعللقہ خبریں