حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے :۔صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔

636795
حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے :۔صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقصد ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔

 انھوں نے   ازمیر  میں علی آغا   میں بندرگاہ منصوبے  اور ایگے گیس  ٹرمینل  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گرد عناصر ترکی کی توجہ کو ترقی اور سرمایہ کاری سے ہٹا کر دہشت گر حملوں کی طرف مبذول کروانے کا ہدف رکھتے ہیں  لیکن ہم ان کے کھیل کو  ناکام بنائیں گے ۔

 15 جولائی کی  بغاوت  کو ناکام بنانے والے جراتمند عوام   آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو  ناکام بنائیں گے ۔  ہم نے جنوب مشرقی  علاقے  کو جس طرح دہشت گردوں سے پاک کیا تھا اسی طرح آزاد شامی فوج کیساتھ مل کر ترک مسلح افواج الباب کو بھی  دہشت گردوں سے پاک کریں گےاور  یہ مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے ۔

متعللقہ خبریں