شام اور عراق میں کھیلے جانے والے کھیل کو ہم  ترکی میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں  داعش کے 200 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

636070
شام اور عراق میں کھیلے جانے والے کھیل کو ہم  ترکی میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے: صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں  داعش کے 200 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

 انھوں نے انقرہ بیش تیپے ثقافتی مرکز میں جنگلات اور آبی امور کی وزارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الباب میں داعش کیخلاف جدوجہد معمولی نوعیت کی جدوجہد نہیں ہے  ۔ہم ہمارے ملک کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی تنظیموں  کی کاروائیوں کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتے ۔ ہمیں جو قدم اٹھانا چاہئیے تھا ہم نے وہ قدم اٹھایا ہے ۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے امریکہ، روس، ایران، عراق اور خلیجی ممالک کیساتھ سفارتی مذاکرات کے بعد ہی فوجی کاروائی شروع کی  ہے ۔ شام اور عراق میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے ویسا ہی کھیل ہم  ترکی میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پی کے کے، داعش اور فیتو خونریز کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان حالات میں    ہم اپنے وطن کی بقا  کو ضمانت میں لینے پر مجبور ہیں ۔ 

 انھوں نے کہا کہ اسوقت دنیا اور ہمارے علاقے کی  نئے سرے سے تنظیم بندی  کی کوششیں جاری ہیں ۔اسوقت  اگر ہم  نے جراتمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر ہم پر سیور شرائط ٹھونس دی جائیں گی ۔ ترکی جنگ نجات کے بعد پہلی با  ر اسقدر بڑی جدوجہد کر رہا ہے ۔ یہ جدوجہد واحد وطن ،پرچم، ملت اور مملکت کی جدوجہد ہے ۔



متعللقہ خبریں