روسی سفیر کارلوف کے قتل میں دہشت گرد تنظیم فیتوملوث ہے : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ انقرہ میں روسی سفیر انڈرے کارلوف کی قاتلانہ سازش میں دہشت گرد تنظیم فیتو کا ہاتھ ہے ۔

634750

   روس کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی  ۔ جان کیری نے کہا کہ انھیں روسی سفیر کے قتل سے دلی صدمہ ہوا ہے ۔ چاوش اولو نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ حملے میں  دہشت گرد تنظیم فیتو ملوث ہے۔ انھوں نے حملہ آور کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں ۔

 سفارتی ذرائع سے حاصل معلومات کیمطابق وزیر خارجہ چاوش اولو نے روس میں شام کے موضوع پر ہونے والے سہ رکنی اجلاس اور اختتامی اعلامئیے  کی بنیادی شقوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں  ۔وزیر خارجہ کیری  نے ان سے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات سے بھی آگاہی حاصل کی ۔

متعللقہ خبریں