انڈرے کارلوف کا قتل ترک ۔ روس تعلقات کو متاثر نہیں کرئے گا ، صدر ولادیمر پوتن

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ انقرہ میں روسی سفیر انڈرے کارلوف پر مسلح حملہ ترکی اور روس کے شام سے متعلق بہترین تعلقات کے خلاف اشتعال انگیزی ہے ۔

633964
انڈرے کارلوف کا قتل ترک ۔ روس تعلقات کو متاثر نہیں کرئے گا  ، صدر ولادیمر پوتن

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ انقرہ میں روسی سفیر انڈرے کارلوف پر مسلح حملہ ترکی اور روس کے شام سے متعلق بہترین تعلقات کے خلاف اشتعال انگیزی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس حملے کیخلاف دیا جانے والا جواب دہشت گردی کیخلاف  جنگ کو تقویت دے گا ۔ اس واقعے کی تحقیقات  شروع کر دی گئی   ہیں۔ ایک وفد کو ترکی بھیجا جا رہا ہے ۔  ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ اس واقعے میں کس کا ہاتھ ہے  ۔ تمام سفارتخانوں میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے احکامات  جاری کیے گئے  ہیں ۔  کارلوف  کو فرائض کی آدائیگی کے دوران ہلاک کیا گیا ہے  ۔انھیں مملکتی ایوارڈ دینے کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زہارووا نے بھی اسافسوسناک واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اس حملے کو دہشت گرد حملے کی نظرسے دیکھتے ہیں ۔

رشین فیڈریشن  کونسل کی دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ فرانٹز     کلنٹ سیویچ   نے بھی کہا کہ ترکی میں منصوبے کے تحت  ہمارے سفیر پر قاتلانہ  حملہ کیا گیا ہے  ۔ترکی کی سلامتی کے ادارے روسی ماہرین کیساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیق کریں گے اور حقیقت کو سامنے لائیں گے ۔

 انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ روس کے سٹریٹیجک رقیب اس قسم کی دہشت گرد کاروائیوں سے مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اچھے ہمسایہ تعلقات کے لیے ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر طرح کے حالات  میں   ہمیں اپنے تعلقات  کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے ۔

دوما کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ لیونڈ سلاٹسکی نے بھی کہا کہ اس قاتلانہ حملے سے ترکی اور روس کے تعلقات متاثر نہیں ہو نگے ۔



متعللقہ خبریں