صدر ایردوان کی صدر پوتن کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

633049
صدر ایردوان  کی  صدر پوتن کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

 

 صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔ 

بات چیت کے دوران حلب  المئیے اور شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حلب کی نازک صورتحال کیوجہ سے شامی مکینوں  کے انخلاء کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ دونوں سربراہان نے علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی ، مسئلہ شام کے سیاسی حل کے لیے زمین ہموار کرنے   کی  غرض سے مخالفین اور اسد انتظامیہ کے نمائندوں کی قزاقستان میں  ملاقات کروانے  کے نظریے کا جائزہ  لیا اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف کیساتھ  ہونے والےمذاکرات    پر تبادلہ خیال کیا ۔

صدر پوتن نےبات چیت کے دوران قیصری میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی اور ترک عوام سے تعزیت کی ۔



متعللقہ خبریں