امریکی کانگریس کے 155 اراکین اور چار سینیٹر ترک دوستی گروپ کے اراکین

امریکی کانگریس میں ترک امریکن دوستی گروپ کے اراکین کی تعداد 159 سے تجاوز کر گئی  ہے

630826
امریکی کانگریس کے 155 اراکین اور چار سینیٹر ترک دوستی گروپ کے اراکین

 

ترک امریکن تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔

امریکی کانگریس میں ترک امریکن دوستی گروپ کے اراکین کی تعداد 159 سے تجاوز کر گئی  ہے ۔کانگریس کے 114 ویں گروپ نے  ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے بر سر اقتدار آنے سے تھوڑی مدت قبل ریکارڈ قائم کیا ہے۔ لابی سرگرمیوں میں اہم  کردار ادا کرنے والے  ان گروپوں میں ترک  گروپ بھی شامل ہے ۔کانگریس کے 155 اراکین اور چار سینیٹر ترک دوستی گروپ کے اراکین ہیں ۔ ان میں ری پبلکن پارٹی کی ممتاز سینٹر لنڈسے گراہام بھی شامل ہیں ۔ گروپ میں موجود گانگریس کے اراکین کا مقصد ترکی اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔  گانگریس کے یہ اراکین جن علاقوں سے منتخب ہوئے ہیں وہاں ترکو ں کی اکثریت آباد ہے ۔

ترکی اور امریکہ کے  درمیان پائے جانے والے حساس موضوعات کواگر  سامنے رکھا جائے تو ترک امریکن دوستی گروپ کی اہمیت  میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔



متعللقہ خبریں