اسرائیل میں آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ترکی کے تعاون پر اسرائیل کا شکریہ
دونوں سربراہان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت اسرائیل میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی کا مسودہ قانون بھی زیر ِ بحث آیا
![اسرائیل میں آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ترکی کے تعاون پر اسرائیل کا شکریہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/6130/95fa/1192/583bb5d0cfa50.jpg?time=1718831133)
اسرائیلی صدر ریوین ریولن نے ترکی کی جانب سے ان کے ملک کو آف بجھانے والے آلات بھجوانے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دونوں سربراہان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت اسرائیل میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی کا مسودہ قانون بھی زیر ِ بحث آیا۔
صدر ترکی نے اپنے ہم منصب سے اس پابندی کے حوالے سے دریافت کیا جس پر ریولن نے بتایا کہ خیالات و مذہبی آزادی کی طرح اس مسئلے پر بھی بڑی حساسیت سے غور کیا جائیگا۔
اسرائیل میں آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شراکت کے لیے اس ملک کو جانے والے ترک پائلٹوں سے ملاقات کرنے کا ذکر کرنے والے ریولن نے صدر ترکی سے ٹیلی فونک ملاقات میں بتایا کہ "ترک پائلٹوں نے احسن خدمات سر انجام دی ہیں ہم اس پر ان کے دلی طور پر شکر گزار ہیں۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے وقت ہمارے احتیاج کے مطابق امداد فراہم کرنے پر میں اسرائیل کے نام پر آپ کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے پائلٹوں نے بہادری اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اس آفت سے نجات دلانے میں اہم کردار کیا ہے۔ "
جناب ایردوان نے دونوں ملکوں کی جانب سے حال ہی میں تعینات کردہ سفیروں کے عنقریب اپنے فرائض کاآغاز کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہ ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کا معمول پر آنا خطے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ توانائی کے حوالے سے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔