وزیر اعظم بن علی یلدرم روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

دوطرفہ مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم فیتو کیخلاف جدوجہد کے علاوہ شام ،فرات ڈھال فوجی کاروائی اور عراق کی صورتحال  پر غورو خوض کیا جائے گا ۔

611249
وزیر اعظم بن علی یلدرم روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم بن علی یلدرم5 تا 6 نومبر روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

وہ روس کے وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف کیساتھ ملاقات میں تجارتی معاملات   خاصکر ترکی کیطرف سے روس کو برآمد کیے جانے والے ٹماٹروں اور سبزیوں پر عائد  پابندیوں کو ختم کرنے ، تجارت میں  روسی کرنسی روبلے کو استعمال کرنے،آزاد تجارتی علاقہ تشکیل دینے اور سیاحت کو فروغ   دینے جیسے معاملات  کا جائزہ  لیں گے ۔

دوطرفہ مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم فیتو کیخلاف جدوجہد کے علاوہ شام ،فرات ڈھال فوجی کاروائی اور عراق کی صورتحال  پر غورو خوض کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ہمراہی وفد میں متعدد وزرا اور آجر بھی شریک ہیں ۔ وہ وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار روس کا دورہ کر رہے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں