یورپی یونین  کے  صدر  مارٹین  شلز  کا بیان ترکی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے: چاوش اولو

انہوں نے ان خیالات کا اظہار    ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہوئے  چین کے  وزیر خارجہ  وانی ی سے انقرہ میں ملاقات  کے بعد  مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب  کرنے کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا

609917
یورپی یونین  کے  صدر  مارٹین  شلز  کا بیان  ترکی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   یورپی یونین  کے  صدر  مارٹین  شلز  کا بیان کسی بھی صورت  موثر نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر  وہ اتنے ہی طاقتور ہیں تو  پہلے دہشت گرد تنظیم  پی کے کے  کی یورپی یونین میں کاروائیوں کو روک کر دکھائیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار    ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہوئے  چین کے  وزیر خارجہ  وانی ی سے انقرہ میں ملاقات  کے بعد  مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب  کرنے کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شلز   کا دہمکی امیز بیان ترکی پر کوئی اثرات مرتب  نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یورپی یونین   دہشت گرد تنظیم پی کے کے کاروائیوں کو روک کر دکھائے  اور ان دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں کوئی بیان میں جاری کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ پابندیاں عائد  کرنے کا واویلا مچا رہی  ہے تو پباندیاں لگا کر دیکھ لے ۔  یورپی یونین  کو اپنے دوہرے معیار سے باز آنے کی ضرورت ہے۔

جرمنی سے شائع ہونے والے روزنامہ   آلمان بلد  سونتاگ سے گفتگو کرتے ہوئے  یورپی یونین کے صدر  شلز  نے ترکی کی تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں  اپنا تجزیہ پیش کیا تھا  اور کہا تھا کہ  ترکی میں 15 جولائی  کی ناکام بغاوت کے بعد ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد  شروع ہونے پر  ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

 وزیر خارجہ    چاوش اولو نے  کہا کہ ترکی اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان  مشاواراتی اجلاس  بڑی  تعمیری فضا میں منعقد ہوا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ   وانگ  یی  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان   تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں  جن سے   فائدہ اٹھانے کی ضرورت  ہے ۔

دونوں ممالک   کے  درمیان  دہشت گردی کے خلاف  مشترکہ طور پر  سیکورٹی  فورس قائم کرنے  کے بارے میں مطابقت پائی  گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں