ترک مسلح افواج کا حملہ،داعش کی 15 عمارتیں تباہ ،35 دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج کے حملے میں  داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

609965
ترک مسلح افواج کا حملہ،داعش کی 15 عمارتیں تباہ ،35 دہشت گرد ہلاک

 

شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو  شروع کردہ  فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل کے حملے اور ڈرون طیارے سے حملے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

  حالیہ جھڑپوں میں 9 مخالفین ہلاک اور 52 معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔  مخالفین نے   مارے اور رائی میں واقع سات محلوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے ۔ تال ییان کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنےوالے پی وائے ڈی اور پی کے کے کے دہشت گردوں  پر توپوں اور ٹینکوں سے گولہ باری  کی گئی جسکے نتیجے میں  10 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 دریں اثناء الباب کے علاقے میں  ترک مسلح افواج کے حملے میں  داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں