ترکی کو یورپ سے وابستہ رہنے  کی ضرورت ہے ، جرمن وزیر خارجہ

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نےیورپی یونین کی ترکی  کے ساتھ مذاکرات کو التواء میں ڈالنے کی تجاویز کی مخالفت کی۔

608450
ترکی کو یورپ سے وابستہ رہنے  کی ضرورت ہے ، جرمن وزیر خارجہ

 

 

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نےیورپی یونین کیطرف سے ترکی  کے ساتھ مذاکرات کو التواء میں ڈالنے کی تجاویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کو یورپ سے وابستہ رہنے  کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے ترکی کی حالیہ پیش رفت اور حکومت کی پالیسی سے متعلق فیڈرل مجلس میں منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف کی تنقید کا جواب دیا ۔انھوں نے  کہا کہ ترکی کے دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہونے کی حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے ۔ ترکی کو یورپ سے وابستہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔اگر ترکی کے جوار کے علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور بحران کو دیکھا جائے تو وزیر خارجہ کی حیثیت  میں  یہ کہنا چاہتا ہوں کہ  یورپ سے قریبی روابط رکھنے سے  ترکی کو بھی فائدہ پہنچے گا  لیکن اس کا فیصلہ حکومت ترکی ہی کر سکتی ہے ۔ وہ 15 نومبر کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ ڈیموکریسی اور انسانی حقوق جیسے معاملات کیوجہ سے ترکی پر تنقید کرنے والے  بعض پارلیمانی نمائندوں نے یورپی یونین  میں ترکی کی  رکنیت کے مذاکرات کے عمل کو التواء میں ڈالنے کی  جو تجاویز پیش کی ہیں ان پر عمل درآمد   غیر عقلمندانہ فیصلہ ہو گا ۔

شٹائن مائیر نے دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بغاوت کے ذریعے ترک ڈیموکریسی کے دل پر وار کیا گیا ہے  لیکن یہ بغاوت ناکام رہی ہے ۔ اس دوران ہلاک ہونے والے افراد کی موت سے ہمیں صدمہ ہوا ہے ۔ 15 جولائی کی  شب آئین اور جمہوریت کا تحفظ کرنے کے لیے جراتمندی کا مظاہرہ کرنے والے  بہادر عوام  کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

 انھوں نے داعش کے حملوں اور  ترکی کو لاحق خطرات کیطرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہمار موقف واضح ہے ۔پی کے کے سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کی مذمت کرتے ہوئے ان کیخلاف جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ ہماری پالیسی ہے اور اس پر پوری طرح عمل درآمد جاری رہے گا ۔



متعللقہ خبریں