جرمنی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: وزیر قانون

وزیر  قانون  بکر بوزداع نے  کہا ہے کہ پی کےکے اور اس جیسی دیگر  ملک دشمن تنظیمیں اس وقت نہایت آسانی  سے جرمنی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی

608848
جرمنی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: وزیر قانون

وزیر  قانون  بکر بوزداع نے  کہا ہے کہ  جرمنی،ترک دشمن  دہشت گرد تنظیموں  میں سے بیشتر کی خاطر داری میں مصروف ہے ۔

اناطولیہ ایجنسی      سے حالات حاضرہ  پر گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  پی کےکے اور اس جیسی دیگر  ملک  دشمن تنظیمیں اس وقت نہایت آسانی  سے جرمنی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں جس  کے بارے میں حکومت نے بارہا جرمن  حکام کو مطلع کیا ہے ۔

 وزیر قانون نے کہا کہ   صدر مملکت نے بذات خود جرمن حکام  کو  4500 کے قریب  دلائل   پیش کیے  اور درخواست کی کہ وہ   اس بارے میں فوری طور پر عملی قدم اٹھائیں  مگر نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔

انہوں نے  بالاخر کہ ڈالا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو  جرمنی سے تعلقات میں شگاف پڑ سکتا ہے۔

ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت  جرمن حکومت     کا کام نہیں    لیکن اگر  ایسا ہوا تو   اسے روکا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا   کہ ترکی ایک خود مختار اور آزاد ملک ہے  اور اگر کسی نے بھی اس کی  خود مختاری و آزادی پر ضرب لگانے کی کوشش کی تو  وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا۔



متعللقہ خبریں