ترکی اوریوکرین کا دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
یوکرین کی دفاعی کونسل کے سیکریٹری تورچینوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوج کے تکنیکی شعبوں میں تعاون کےلیے قائم کمیشن کی کارکردگی بڑھانے کی ضرورت ہے
596577
ترکی اور یوکرین کے درمیان فوجی تعاون کے سلسلے میں وزارت دفاع کے مشیر اسماعیل دیمیر اور ان کے ہمراہ وفد نے کیئف میں یوکرین کی سلامتی و دفاعی کونسل کے سیکریٹری الیکسینڈر تورچینوف سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران تورچینوف نے یوکرین اور ترکی کے درمیان فوج کے تکنیکی شعبوں میں تعاون کےلیے قائم کمیشن کی کارکردگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ایک بکتر بند گاڑی،راکٹ اور طیاروں کی تیاری جیسے اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
اس موقع پر ترک مشیر اسماعیل دیمیر نے بھی کہا کہ ترکی اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھنا چاہیئے جس کےلیے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔