مہاجرین کےلیے ہماری مدد،عالمی ضمیر کےلیے درس کا درجہ رکھتی ہے:ایردوان

صدر ایردوان نے  اقوام متحدہ کے قیام  کی 71 ویں سالگرہ کے  موقع پراپنے پیغام  میں خواہش  ظاہر کی کہ  دہشت گردی کے خاتمے کےلیے   تنظیم کے تمام رکن ممالک کو آپس میں  تعاون کرنا چاہیئے

596258
مہاجرین کےلیے ہماری مدد،عالمی ضمیر کےلیے درس کا درجہ رکھتی ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  امید ظاہر کی ہے کہ  انسداد دہشت گردی کے  سلسلے میں اقوام متحدہ  اپناکردار ادا کرے۔

 صدارتی پریس دفتر   کے مطابق ، صدر ایردوان نے  اقوام متحدہ کے  قیام  کی 71 ویں سالگرہ کے  موقع پر  اپنے پیغام  میں   خواہش  ظاہر کی کہ  دہشت گردی کے خاتمے کےلیے   تنظیم کے تمام رکن ممالک کو آپس میں  تعاون کرنا چاہیئے۔ 

  پیغام میں  صدر نے کہا کہ   ترکی اقوام متحدہ    کی  بنیادی روایات  کا احترام کرتا ہے  اور  دنیا میں  جہاں کہیں بھی آفات  اور مصائب   سے نبرد آزمائی کی ضرورت پڑی  ترکی  وہاں موجود  رہا ہے۔

  صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے  بجٹ میں   ترکی   نے  مالی تعاون کا   کثیر حصہ وقف  کرنا شروع کر دیا ہ دوسری جانب  ہم نے  استنبول  شہر کو اقوا م متحدہ   کا  مرکزی دفتر بنانے کےلیے  اپنی کوششیں بھی تیز تر کر دی ہیں کیونکہ  ہمارا یہ ماننا ہے کہ  استنبول جیسا تاریخی و تہذیبی   شہر  اقوام متحدہ  کی    نمائندگی   کی بہترین مثال بن سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں  مزید کہا کہ   شام اور عراق کی صورت حال کےپیش نظر   ترکی  میں پناہ لینے والے  3 ملین مہاجرین  کی خدمت  عالمی ضمیر کےلیے  درس بن چکی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں