جزیرہ قبرص میں حل مذاکرات
مسئلہ قبرص کے اقوام ِ متحدہ کی زیر ِ نگرانی وسیع پیمانے کے حل کے دائرہ کار میں کل جزیرے کے دونوں سربراہان اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص ایسپن بارتھ ایدی کی میزبانی میں کل بفر زون میں یکجا ہوئے
![جزیرہ قبرص میں حل مذاکرات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/f20f/bf96/553c/580f08474d8f3.jpg?time=1718832122)
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰعاکنجی کا کہنا ہے کہ قبرصی ترک عوام ماضی کے تلخ تجربات کی بنا پر ترکی کی ضمانت کے متمنی ہیں ۔
مسئلہ قبرص کے اقوام ِ متحدہ کی زیر ِ نگرانی وسیع پیمانے کے حل کے دائرہ کار میں کل جزیرے کے دونوں سربراہان اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص ایسپن بارتھ ایدی کی میزبانی میں کل بفر زون میں یکجا ہوئے۔
تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں کے بعد صدر عاکنجی نے بتایا کہ قبرصی یونانی انتظامیہ نے سیکورٹی اور ضمانت کے معاملات کے خلاف اپنے مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سر زمین کے معاملے پر جنیوا میں طے پانے والی مطابقت کے دائرہ کار میں بات چیت کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید مذاکرات سر انجام پائیں گے۔
یاد رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں صدر عاکنجی کے عہدے کو سنبھالنے کے بعد مسئلہ قبرص کے حل پر مذاکراتی عمل 15 مئی 2015 میں شروع ہوا تھا۔