تنظیم سے تعاون کرنے پر حکومت ترکی کے مشکور ہیں: مدنی

اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکریٹری جنرل عیاد مدنی  نے  کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم کی معاونت پرحکومت ترکی کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موصل آپریشن کے نتیجے میں بحال ہونے والی عراق کی سالمیت و بقا دنیا کےلیے ایک مثال تشکیل  دے

591935
تنظیم سے تعاون کرنے پر حکومت ترکی کے مشکور ہیں: مدنی

اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکریٹری جنرل عیاد مدنی  نے  کہا کہ   شمالی عراقی شہر موصل میں  داعش کے خلاف آپریشن      کا تعاقب  جاری ہے ۔

 اوزبک دارالحکومت  تاشقند میں منعقدہ  تنظیم  کے  43 ویں  وزرائے خارجہ  کے افتتاحی اجلاس       سے خطاب کے دوران  مدنی نے  کہا کہ    تنظیم کا سربراہی اجلاس اگلے سال  اپریل میں استنبول  میں منعقد ہوگا ۔

 عیاد مدنی نے  اسلامی تعاون تنظیم کی معاونت پر  حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا  اور موصل آپریشن کے بارے میں   کہا کہ ہماری دعا ہے کہ  عراق کی سالمیت و بقا  دنیا کےلیے ایک مثال تشکیل  دے۔

 سیکریٹری جنرل نے  کہا کہ تاشقند  اجلاس کے اہم موضوعات میں مسئلہ فلسطین کو اہمیت حاصل ہے  جس کے حل کےلیے رکن ممالک کوششیں صرف کر رہے ہیں۔

 شام  کی خانہ  جنگی  کے بارے میں  انہوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات کے دوران پیش کردہ  امن تجاویز  کی ہم بھی    حمایت کرتےہیں اور  تنظیم کا   موقف اس سلسلے میں  واضح ہے کہ وہاں   اقتدار کی طرف سے جاری یہ خون خرابہ جلد روکا جائے۔

 یمن ،سوڈان  اور مالی     کے بحرانوں   کے تناظر میں جائز اقدامات اٹھانے کی خاطر تنظیم نے  ہمیشہ انصاف کا سہارا لیا ہے    جس کا مظاہرہ وہ آئندہ بھی جاری رکھے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں