ترکی مسئلہ کشمیر کےحل کے بارےمیں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے: وزیراعظم بن علی یلدرم

پاکستان  کے وزیر اعظم کے کشمیر  سے متعلق خصوصی  نمائندئے  محمد  پرویز  ملک  اور  محسن  شاہ نواز  رانجھا   نے   مقبوضہ  کشمیر میں  معصوم  کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم سے  آگاہ کیا

587892
ترکی مسئلہ کشمیر  کےحل کے بارےمیں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے: وزیراعظم بن علی  یلدرم

ترکی نے مسئلہ کشمیر  کے بارے میں پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔    پاکستان  کے وزیر اعظم کے     کشمیر  سے متعلق خصوصی  نمائندئے  محمد  پرویز  ملک  اور  محسن  شاہ نواز  رانجھا  نے ترکی کے وزیراعظم    بن علی یلدرم سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان  کے وزیر اعظم کے کشمیر  سے متعلق خصوصی  نمائندئے  محمد  پرویز  ملک  اور  محسن  شاہ نواز  رانجھا   نے   مقبوضہ  کشمیر میں  معصوم  کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم سے  آگاہ کیا۔ انہوں نے  مقبوضہ کشمیر  میں نوجوان کشمیری رہنما  برہان وانی  کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نئے سرے سے شروع ہونے والے تحریک آزادی  کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔  انہوں نے  کشمیر میں شروع ہونے   والی   انتفادہ   یا تحریک آزادی  کے بارے میں   بھی معلومات فراہم کیں ۔

اس موقع پر ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  کشمیر کے مسئلے کو اقوام  متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے  اور اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں اپنے اوپر عائد ہونے والت فرائض کا ادا کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق   پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل پاکستان  کے وزیر اعظم کے     کشمیر  سے متعلق خصوصی  نمائندئے  محمد  پرویز  ملک  اور  محسن  شاہ نواز  رانجھا   نے  نے اپنے دورہ ترکی کے پہلے روز   ترکی کی قومی اسمبلی   کے اراکین،  میڈیا ، سول سوسائٹیز  اور تھنک ٹینک   کو مقبوضہ کشمیر   میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم    اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

کشمیر کے بارے میں  وزیر اعظم کے خصوصی   نمائندوں نے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر   اسماعیل  قہرامان  سے ہونے والی ملاقات   میں  اقوام متحدہ کی جانب سے  کشمیری عوام کو حقِ  خود ارادیت دینے کے بارے میں      اس حق سے ابھی تک محروم رکھنے   اور معصوم     انسانوں       کو قتل کرنے اور ان پر کیے جانے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔  انہوں نے  مقبوضہ کشمیر  میں نوجوان کشمیری رہنما  برہان وانی  کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نئے سرے سے شروع ہونے والے تحریک آزادی  کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔  انہوں نے  کشمیر میں شروع ہونے   والی   انتفادہ   یا تحریک آزادی  کے بارے میں   بھی معلومات فراہم کیں ۔

خصوصی وفد نے    مقبوضہ کشمیر میں   کیے جانے والے پر امن مظاہروں میں بے جا طاقت کے استعمال ، پیلیٹ گینز اور بھاری اسلحے کے  استعمال  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  کہا کہ اس ظلم و ستم کو رکوانے کے لیے   عالمی  برادری کو فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے اس ظلم و ستم کو رکوانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم  کے بارے میں          اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک   صاف شفاف کمیشن تشکیل دینےاور  تحقیقات کروانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ   اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے    کشمیریوں کو  جو حقِ کود ارادیت دینے کا  وعدہ کیا ہے  اس پر عمل درآمد کروانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے خصوصی وفد  نے  ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر    اسماعیل              قہرامان           کے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے    ظلم و ستم کے بارے میں آگاہی   فراہم کی۔  انہوں نے  بھارتی فج کی جانب سے طاقت  کے بے دریغ استعمال  اور پیلیٹ  گینز کے استعمال کی وجہ سے    انسانوں کو زندہ درگور کرنے  کی شرمناک  کاروائی بھی آگاہ کیا۔  انہوں نے اسپیکر اسمبلی کو  بھارت کی جانب سے مسلسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی  کیے جانے  سے بھی آگاہ کیا۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  اسماعیل قہرامان   نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان  تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔  پاکستان کے عوام نے 15 جولائی  کے جس طرح ترکی کی  مشروع  حکومت کا ساتھ دیا  اسے  ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔  ترکی پاکستان  کی دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھر پو ساتھ دیتا رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ کشمیر اور قبرص کا مسئلہ دونوں ممالک کے قومی مسئلے کی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے  ان دونوں مسئلوں میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے  وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے کشمیر کے بارے میں دی جانے والی معلومات پر  وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے کشمری عوام کی امنتگوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کی  کوششوں پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراددادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل خصوصی وفد نے  ترک پاکستان پارلیمانی دوستانہ گروپ کے چئیر مین ، تھنک ٹینک  ایصام  اور مختلف میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان کے مسئلہ کشمیر کے موقف کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔  

 

 



متعللقہ خبریں