ترکی کی توانائی کی مانگ میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم ترکی

ترکی عالمی توانائی کے تحفظ کو مزید فروغ دیتے ہوئے   قابل عمل اور وسیع پیمانے کی معاشی ترقی       کے  امور میں اپنی خدمات  ادا کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا

586626
ترکی کی توانائی کی مانگ میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم   بن علی   یلدرم   کا کہنا ہے کہ اوا ی سی ڈی  کے  ارکان کے درمیان   توانائی  کی   طلب میں    سرعت  سے   اضافہ ہونے والے  ملکوں   میں  ترکی سر فہرست ہے۔

انہوں نے بتایا   کہ   ترکی اس شعبے میں  چین کے بعد  سب   زیادہ ترقی  کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

ترک وزیر   اعظم نے یہ الفاظ استنبول  میں   منعقدہ انٹرنیشنل    انرجی  کنونشن  کے افتتاحی خطاب میں کہے۔

ترکی میں  توانائی  کی  مانگ  میں  دنیا کے    اوسط اضافے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہونے   کی جانب اشارہ کرنے والے     بن علی یلدرم نے بتایا کہ  ترکی عالمی توانائی کے تحفظ کو مزید فروغ دیتے ہوئے   قابل عمل اور وسیع پیمانے کی معاشی ترقی       کے  امور میں اپنی خدمات  ادا کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ "ترکی  کو تونائی کے تجارتی مرکز  میں تبدیل کرنے کے ہدف کو قدرتی گیس اور تیل   کی     مانگ     میں  اضافہ    کرنے والے  منصوبوں  کے ذریعے  پورا کرنے  میں  کوشاں  ہے۔  مثال کے طور پر   گزشتہ دس برسوں میں   بجلی کی پیداوار  کو    دو گنا تک بڑھایا گیا ہے ۔  اس کی   پیداوار میں  خاصکر مقامی اور  قابل  تجدید  وسائل کو   بروئے کار لاتے ہوئے   پاور اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہم اس کے  ساتھ ساتھ اس شعبے میں عالمی   ترقی   کا قریب سے  جائزہ لیتے ہوئے    جدید سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔

متعللقہ خبریں