شمدینلی میں گھناونے حملے پر حزب اقدار و اختلاف کی سخت مذمت

ملک و قوم  کی بقا کے لیے  اندرون و بیرون ملک  ہر    طرح کی سیاسی ، سفارتی اور  فوجی   تدابیر اختیار کر  لی  گئی ہیں

586243
شمدینلی میں گھناونے حملے پر حزب اقدار و اختلاف کی سخت مذمت

تحصیل شمدینلی   کے  جوار میں    و اقع  جنڈارمیری  قوتوں کی چیک پوسٹ پر PKK کے دہشت گردوں کے  کار بم خود کش  حملے  میں دس فوجی شہید  اور 8 افراد  ہلاک ہو گئے۔

زخمی ہونے والے    11  فوجیوں اور  27 شہریوں کا علاج معالجہ  جاری ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے  دہشت گرد حملے کی  تحریری اعلامیہ  کے ذریعے مذمت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ "حکومت    ترکی اپنے تمام تر اداروں  اور قوم کے ہمراہ   دہشت   گرد تنظیم   کا قلع قمع کرنے پر اٹل  ہے۔ "

انہوں نے  کہا ہے کہ دہشت  گرد  تنظیم   کے انسانی و اخلاقی تمام تر اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے   گھناؤنی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ تا ہم   اب اسے  مقامی عوام کی جانب سے کسی قسم کی پذیرائی    نہیں  مل رہی  جس    بنا پر      یہ    اسوقت  اپنی آخری سانسیں   لے رہی ہے۔

جناب ایردوان کا کہنا ہے کہ"   یہ تنظیم داعش اور فیتو کی طرح  خون بہانے   اور   مختلف مقامات کو نشانہ   بناتے ہوئے  اپنے وجود کا ثبوت  پیش کرنے کی کوششوں میں ہے۔ ان کی  کاروائیوں  کے ایک بڑے حصے کا   عوام  کے تعاون،  سیکورٹی اور خفیہ سروس  کے اداروں  کی    کوششوں سے      سد باب کر لیا گیا ہے۔"

انہوں   نے   کہا  کہ  ملک و قوم  کی بقا کے لیے  اندرون و بیرون ملک  ہر    طرح کی سیاسی ، سفارتی اور  فوجی   تدابیر اختیار کر  لی  گئی ہیں۔

ترک وزیر اعظم     بن علی یلدرم نے  بھی اس حوالے سے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  ترک مسلح افواج کی  شہروں   کے مضافاتی علاقوں میں     کامیابیوں کی بنا پر  دہشت گرد تنظیم نے    خود کش حملوں کی  وارداتیں شروع کر  رکھی ہیں۔

حقاری   کی تحصیل شمدینلی    میں   غدارانہ  حملے  پر  حزب اقتدار و اختلاف نے  اوپر  ترلے   مذمتی بیانات  جاری کیے۔

نائب وزیر اعظم    نعمان  قرتلمش  نے   کہا کہ" ترکی  دہشت گرد تنظیم کے سامنے کبھی   بھی گھٹنے   نہیں  ٹیکے   گا۔

وزیر انصاف نے  بھی ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کا ایک  نہ ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا۔ ابتک کوئی بھی دہشت گرد تنظیم اپنے     عزائم کو پورا کرنے میں  کامیاب نہیں ہو سکی اور  اب  کے بعد بھی نہیں ہو گی۔ ترکی ہمیشہ   جیتے گا،    غدار منہ کی کھائیں  گے۔"



متعللقہ خبریں