ترک۔قطری تعلقات علاقائی امن و استحکام کےلیے کام کر رہے ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا کہ قطر سے ہمارے تعلقات انتہائی  بلند سطح پر ہیں علاوہ ازیں ان تعلقات کی بدولت عالمی اور علاقائی  مسائل  پر بھی ہمارے  درمیان  اتفاق رائے پایا جاتا ہے

581439
ترک۔قطری تعلقات علاقائی امن و استحکام کےلیے کام کر رہے ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   شام میں  خون ریزی  روکنے کےلیے ہم قطر سے  تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 وزیر خارجہ نے  یہ بات انطالیہ  ایکسپو 2016      میں   قطر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران کہی ۔

 اس تقریب میں  قطری سفیر  اور وزیر ماحولیات محمد بن عبداللہ ال رومیحی     بھی شریک تھے ۔

  تقریب سے خطاب کے دوران   وزیر خارجہ  نے  کہا کہ قطر سے ہمارے تعلقات انتہائی  بلند سطح پر ہیں  اور شام کے موقف پر ہمارے نظریات   بھی مشترکہ ہیں، علاوہ ازیں  ان تعلقات کی بدولت  عالمی اور علاقائی  مسائل  پر بھی ہمارے  درمیان  اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ   شام میں خون ریزی روکنے اور امداد انسانی    پہنچانے ، عراق میں امن و استحکام کی بحالی   سمیت لیبیا  اور یمن  کی صورت حال   پر بھی دونوں ممالک مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں