پی وائے ڈی، داعش اور PKK کے درمیان اتحاد کاانکشاف

پی وائے ڈی/PKK اور داعش کے   منبچ اور آفرین   علاقوں میں   ایک دوسرے کے ساتھ کسی  بھی شکل میں   تصادم میں   ملوث نہ ہونے کا   واضح  طور پر مشاہدہ

580678
پی وائے ڈی، داعش اور PKK کے درمیان اتحاد کاانکشاف

ترک مسلح افواج نے    ایک نقشہ  جاری کرتے ہوئے   دہشت گرد تنظیم   داعش اور پی وائے ڈی کے درمیان    خفیہ   اتحاد   کا انکشاف کیا ہے۔

اس نقشے  میں  فرات ڈھال  آپریشن کے آغاز کے  دن  24 اگست سے لیکر  ابتک    دہشت گرد تنظیم    پی وائے ڈی/PKK اور داعش کے   منبچ اور آفرین   علاقوں میں   ایک دوسرے کے ساتھ کسی  بھی شکل میں   تصادم میں   ملوث نہ ہونے کا   واضح  طور پر مشاہدہ  کیا جا سکتا ہے ۔

اور  اس کے مطابق  مذکورہ تنظیموں  کے محض آزاد شامی فوج کے خلاف بر سرِ پیکار ہونے  کا بھی پتا   چلتا  ہے۔

دوسری جانب   فرات ڈھال  آپریشن   اب اپنے 38 ویں  دن میں  داخل ہو گیا ہے۔

ترک فضائیہ کے    طیاروں نے 6 اہداف پر 6 بم  پھینکے۔

جن میں        داعش  کے  ٹھکانوں کو   تباہ کر دیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں