ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل دورہ مقدونیہ پر
اناطولیہ ایجنسی کی خطے میں کاروائیوں کو سراہنے والے جناب گیوکا کا کہنا تھا کہ اناطولیہ ایجنسی جہاں کہیں بھی جاتی ہے ہماری مدد ضرور کرتی ہے۔
ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آرٹی کے ڈائریکڑ شنول گیوکا نے مقدونیہ کے دورے کے دوران دارالحکومت اسکوپ میں اناطولیہ ایجنسی کے دفتر کا دورہ کیا۔
اناطولیہ ایجنسی کے البانوی اور مقدونین زبانوں کے ایڈیٹر عدنان ادریس سے ایجنسی کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے گیوکا نے خبر مرکز میں اناطولیہ ایجنسی کے کارکنان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایجنسی کی خطے میں کاروائیوں کو سراہنے والے جناب گیوکا کا کہنا تھا کہ اناطولیہ ایجنسی جہاں کہیں بھی جاتی ہے ہماری مدد ضرور کرتی ہے۔
اسکوپ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کرنے والے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ٹی آرٹی شعبہ ریڈیو کے چیئرمین اور شعبہ موسیقی کی قائمقام چیئر پرسن امبر ترکمان، شعبہ خارجہ تعلقات کے چیئر مین چاعلان تانکور، ایکسڑنل سروس کے چیئر مین سلیمان ایردال ، شعبہ ٹی وی کے قائمقام چیئرمین تنجائے یوریکلی بھی تھے۔