ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ترکی میں مصروفیات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جواد ظریف کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،توانائی ، کنسٹرکشن  اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے اور عراق اور شام کی صورتحال   کا جائزہ لیا ۔

578867
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  کی ترکی میں مصروفیات

 

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  ترکی کے ایک روزہ دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔

انقرہ پہنچنے کے بعد انھوں نے سب سے پہلےاپنے ہمراہی وفد کیساتھ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کیساتھ ملاقات کی ۔بعد میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے انھیں شرف ملاقات بخشا ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،توانائی ، کنسٹرکشن  اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے اور عراق اور شام کی صورتحال   کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ایران کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا موضوع ان کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔انھوں نے اعلیٰ سطحی تعاون کونسل میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے کی اہمیت کو بھی  واضح کیا ۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظفر نے بھی  کہا کہ ہم ترکی کیساتھ گہرے سیاسی تعلقات قائم کرنےاور انھیں فروغ دینے  کا بھر پور عزم رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں