صدر ایردوان کی برطانیہ کے وزیر خارجہ جانسن کیساتھ ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کا سرکاری دورہ کرنے والے برطانیہ کے وزیر خارجہ جانسن کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

578155
صدر ایردوان  کی برطانیہ کے وزیر خارجہ جانسن کیساتھ ملاقات

 صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کا سرکاری دورہ کرنے والے برطانیہ کے وزیر خارجہ جانسن کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

 صدراتی محل میں بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی ۔

 مہمان وزیر نے بعد میں قصر چنکایہ میں  وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ ملاقات کی ۔ وزارت عظمی ٰ کے ذرائع کیمطابق   وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مہمان وزیر کیساتھ ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ   ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد حکومت برطانیہ اور وزیر خارجہ جانسن جو بھرپور حمایت فراہم کی ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بغاوت کے فوراً بعد برطانیہ کے نائب  وزیر برائے یورپی یونین امور ایلن ڈنکن  کا دورہ ترکی ہمارے لیے  انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔  ترکی برطانیہ کیساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کو جاری رکھنے کا خواہشمند ہے ۔

مہمان وزیر نے بھی کہا کہ ترکی برطانیہ کا اہم حلیف ملک ہے  برطانیہ نے بغاوت کے دوران جمہوری اداروں کا ساتھ دینے کا واضح طور پر اعلان کیا تھا ۔ برطانیہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کی حمایت کو جاری رکھے گا ۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور شام اور عراق میں پیش آنے والے واقعات  کا بھی جائزہ لیا گیا ۔



متعللقہ خبریں