14 سالہ آق پارٹی کے اقتدار میں ملکی معیشت تین گنا ہو گئی ہے، وزیر اعظم

فیتو کی  ناکام بغاوت کی کوشش کا بھی ذکر کرنے والے  وزیر اعظم نے بتایا کہ  ان   غداروں  کے اثرات   اور روابط کو  منظر عام پر لاتے ہوئے    ہماری سر زمین سے انہیں نکال باہر کرنا ہمارا   فرض ہے

576373
14 سالہ آق پارٹی کے اقتدار میں ملکی معیشت تین گنا ہو گئی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی  یلدرم   کا کہنا ہے  کہ  اقتدار پر ہونے  کے 14 برسوں  میں   ترکی  کی اقتصادی  ترقی  شرح نمو  تین گنا ہو گئی ہے۔

استنبول میں   ایرزنجان    تعلیمی  و ثقافتی  انجمن       کی سرگرمی میں شریک      یلدرم   نے   اخباری نمائندوں  کو   بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "سیاسی  استحکام     کا جب ذکر ہوتا ہے تو اس کا مطلب  مضبوط سیاسی ارادہ ہوتا ہے۔ در اصل  استحکام 14 برسوں سے جاری ہے۔   اس دوران ہم نے  تین بار بغاوت کی کوشش کو  دبایا ہے۔ "

فیتو کی  ناکام بغاوت کی کوشش کا بھی ذکر کرنے والے  وزیر اعظم نے بتایا کہ  ان   غداروں  کے اثرات   اور روابط کو  منظر عام پر لاتے ہوئے    ہماری سر زمین سے انہیں نکال باہر کرنا ہمارا   فرض ہے۔



متعللقہ خبریں