یوم غازی پر صدر رجب طیب ایردوان کا بامعنی خطاب
صدر ایردوان نے 19 ستمبر یوم غازی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اناطولیہ کی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہماری قوم نے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر جدوجہد کا مظاہرہ کیا ہے
![یوم غازی پر صدر رجب طیب ایردوان کا بامعنی خطاب](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/112c/c5d0/0fef/57d512de77592.jpg?time=1718856712)
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ناکام بنانے والی یہ قوم غازی ملت کہلانے کی مستحق ہے۔
صدر ایردوان نے 19 ستمبر یوم غازی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اناطولیہ کی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہماری قوم نے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر جدوجہد کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "تہذیب کے ممتاز ترین اوصاف میں سے غزوہ پر یقین ہمیں سن 1071 سے اناطولیہ کی سرزمین پر آباد ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ ہماری قوم نے چناق قلعے اور جنگ استقلال کے ساتھ اس سر زمین کے روز آخر تک مالک ہونے کا دنیا بھر کے سامنے واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔ اس جغرافیہ کی روح میں ، ملک کے ہر پتھر اور مٹی کے ذرے میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں کے خون کا رنگ موجود ہے۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم نے تاریخ بھر کے دوران کئی جنگیں معرکے لڑے ہیں ، ہماری قوم اپنے ملک و وطن کی بقا کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔کل اپنے محاذوں پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی ترک ملت آج بھی ترکی کے امن و امان کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کے خلاف اسی جنگ و جدل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ " اس عظیم قوم کا 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے خلاف اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جمہوری اقدار کا تحفظ کرنا، غزوہ کے شعور کے کس قدر اہم ہونے کا اہم ترین مظہر ہے۔ یہ ایک غازی قوم ہے۔ یہ وطن ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی ہم پر امانت ہے۔ ہم ان کے ورثے کو احسن طریقے سے آئندہ کی نسلوں تک پہنچائیں گے۔ میں اس سرزمین کو وطن کا درجہ دلانے والے ہمارے لاکھوں معلوم و نا معلوم شہدا و غازیوں ترک قوم کے نام پر سلام ِ خلوص پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے ۔ میں اس وسیلے سے جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی ٰ کمال کی قیادت میں ملکی بقا و درخشاں مستقبل کے حصول کی جدوجہد کی بنا پر ان کو دیے گئے غازی کے عنوان کی سالگرہ کے اور یوم غازی کی تمام تر ترک اُمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اور تمام تر غازیوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔"