ترک مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک
ترک مسلح افواج سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق یہ فوجی کاروائی ضلع حقاری کے جنوبی مضافات میں سر انجام دی گئی ہے
570976
ترک مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران حقاری کے مضافات میں فضائی کاروائی کے ساتھ PKK کے 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترک مسلح افواج سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق یہ فوجی کاروائی ضلع حقاری کے جنوبی مضافات میں سر انجام دی گئی ہے۔
ترک فضائیہ کے طیاروں نے تعین کردہ ایک متحرک ہدف، ایک غار اور ایک اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا۔
جنہیں کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ترک جنگی طیاروں نے نے داعش کے جنگجوؤں کی تین عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
انقرہ حکومت نے گزشتہ ماہ شامی شہر جرابلس میں داعش کے خلاف کارروائی کی خاطر ٹینک بھی روانہ کر دیے تھے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ شام میں موجود یہ دہشت گرد ترکی میں بھی حملے کرتے ہیں۔