جان کیری کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  اپنے ترک ہم منصب     میولود چاوش اولو سے    ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  سفیر باس کے    حکومت کی تحویل میں لی جانے والی بلدیات کے  بارے میں  بیانات پر اپنی   بے چینی  کو   زیر لب لایا

570824
جان کیری کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

متحدہ امریکہ کے انقرہ میں سفیر  جان باس    کے  حد سے تجاوز کرنے والے  اعلانات نے  ان کے ملک کو مشکلات سے دو چار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  اپنے ترک ہم منصب     میولود چاوش اولو سے    ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  سفیر باس کے    حکومت کی تحویل میں لی جانے والی بلدیات کے  بارے میں  بیانات پر اپنی   بے چینی  کو   زیر لب لایا۔

واضح رہے کہ باس نے  کہا تھا کہ  مذکورہ بلدیات کے    میئروں کی تقرری   عارضی  ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ  قلیل مدت کے    اندر انتخابات   کروائے جائینگے۔

چاوش اولو نے        اپنے اعلان میں امریکی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ"آپ کے   سفیر ترکی میں  گورنر  کے فرائض  ادا نہیں  کرتے، ان کو اپنے    فرائض  احسن طریقے سے سر انجام دینے چاہییں۔  ان پر لازم ہے کہ یہ ویانا   معاہدے کی  پاسداری کریں۔ "

کیری نے ان سخت بیانات کے بعد  ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔

 



متعللقہ خبریں