آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ہم  اپنے 2023 کے اہداف کی طرف پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں ۔ ہمارا ہدف اپنے سے بعد کی نسلوں کے لئے ایک ایسا ترکی چھوڑنا ہے کہ جہاں وہ اپنے  2053 اور 2071 کے ویژن کو عملی شکل دے سکیں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان

569626
آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عید کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں اس عید کے پوری ملت، عالم اسلام اور تمام انسانیت کے خیر برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ملت نے، ملّی  ارادے کو غیر اہم خیال کرنے والوں کو دہشتگردی اور تشدد  کے ساتھ ملت کی گردن جھکا سکنے  اور حکومت کو ہاتھ میں لے سکنے کے وہم و گمان میں مبتلا افراد کو کھلا اور دو ٹوک پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی نیت کے ساتھ کاروائی کرنے والوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے مقابل 5 لاکھ 70 ہزار افراد پر مشتمل ایک فوج ، 2 لاکھ 60 ہزار افراد پر مشتمل پولیس اور 7 سے 70 سال کی 79 ملین کی ملت کے ساتھ ایک ترکی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  اپنے 2023 کے اہداف کی طرف پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں ۔ ہمارا ہدف اپنے سے بعد کی نسلوں کے لئے ایک ایسا ترکی چھوڑنا ہے کہ جہاں وہ اپنے  2053 اور 2071 کے ویژن کو عملی شکل دے سکیں گے۔

ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ "آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن  پورے عزم کے ساتھ  جاری ہے"۔

شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل حلوصی آقار نے کہاکہ یہ آپریشن معصوم انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر ہر طرح کے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے  اور  تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک  ملک کے اندر اور باہر جاری رہے گا۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرمان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ "ہماری سب سے بڑی دولت باہمی رنگا رنگی کو امن و سکون کی فضاء میں زندہ رکھنا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے شر انگیز منصوبوں کو ناکام بنانے والی ہمارے ملت اپنے امیدوں اور تمناوں کے ساتھ مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ ہماری حکومت کو توڑنے کے اقدامات  اور ملک کو محاصرے میں لینے کی کوششیں اصل میں ان خوبصورتیوں کو زیادہ اچھی طرح ادراک کرنے کا وسیلہ بنی ہیں کہ جو ہمارا اثاثہ ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی اپنے شائع کردہ پیغام میں کہا کہ اہانت کے نیٹ ورک  ملّی اتحاد میں کبھی بھی خلل نہیں ڈال سکیں گے۔ ہمارے باہمی اتحاد و تعاون کو توڑنے کی خواہش مند تمام چالیں بے فائدہ ہیں۔

مرکزی حزب اختلاف ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین کمال کلچ دار اولو نے بھی اپنے عید کے پیغام میں حملے کے اقدام  اور  دہشت  گردی کے خلاف جدوجہد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کے حملے کے اقدام  کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد   سرحدوں   کی حدود کو پار کر گئی ہے اور اس جدوجہد کے دوران ہمارے شہداء کی وجہ سے یہ عید  ایک حزن و ملال لئے ہوئے ہے۔

نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی نے کہا کہ ترکی کافی حد تک سنجیدہ اور شدید مسائل کے ساتھ زور آزمائی کے دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے مورچوں میں  موجود فیتو، PKK، داعش، DHKP-C  ، PYD/YPG جیسی دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑنا اور اس کا مکمل صفایا  کرناصرف ملّی روح  اور اخلاقی طاقت سے ہی ممکن ہے ۔



متعللقہ خبریں