ترک مسلح افواج کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کیخلاف فوجی کاروائی

گزشتہ روز  حقاری کے قصبے شمدینلی  میں   ترک  فضائیہ نے  پی کےکے   کے بعض ٹھکانوں  پر بمباری کی ۔ اس کاروائی میں  دہشت گردوں کے  9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا

569228
ترک مسلح افواج کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کیخلاف  فوجی کاروائی

ترک مسلح افواج  نے  حقاری کی تحصیل  یوکسیک اووہ  کے علاقے  داعلی جا  میں جنگی طیاروں کے ذریعے کی جانے والی کاروائی کے دوران   دہشت گرد تنظیم  پی کے کے  ، کے پان ٹھکانوں  کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا ہے۔

پورے علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کے خلاف آپریشن  جاری ہے۔

 گزشتہ روز  حقاری کے قصبے شمدینلی  میں   ترک  فضائیہ نے  پی کےکے   کے بعض ٹھکانوں  پر بمباری کی ۔

 اس کاروائی میں  دہشت گردوں کے  9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ۔

ترک فوج  نے  داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں   کے خلاف شام  کے علاقے جرابلس  میں" فرات ڈھال" آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

 اس آپریشن کے تحت  حال ہی میں  قنطارہ،الشہید،الحمران اور تاشلی ہویوک نامی دیہاتوں پر قبضہ کرتے ہوئے داعش کے  12 ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا ۔

ترک    جنگی طیاروں  نے بھی  قنطارہ کے  جنوبی  علاقوں  میں داعش کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے جبکہ اتحادی قوتوں    کے طیاروں  نے  یاحمول کے علاقے میں  داعش      کی ایک مسلح گاڑی کو  ٹھکانے لگا دیا ۔



متعللقہ خبریں