ترک ۔امریکہ روابط کا دارومدار گولن کی حوالگی پر منحصر ہے: قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولومش نے  کہا ہے کہ  فیتو تنظیم کے سرغنہ کی  حوالگی ترکی کا بنیادی حق ہے اور یہ اب امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ترک قوم کا یہ مطالبہ کس طرح پورا کرتا ہے

568842
ترک ۔امریکہ روابط کا دارومدار گولن کی حوالگی پر منحصر ہے: قورتولموش

 

نائب وزیراعظم نعمان قورتولومش نے  کہا ہے کہ  فیتو تنظیم کے سرغنہ کی  حوالگی ترکی کا بنیادی حق ہے ۔

 قورتولموش   نے نجی ٹی وی چینل  پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فیتو کے سرغنہ    سے متعقل وزیر قانون بکر بوزداع  اور امریکی سفیر جان باس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیل فی الحال معلوم نہیں  مگر اتنا ضرور ہے  امریکی صاحب اقتدار شخصیات  کو  یہ علم ہو گیا ہےکہ ہمارا یہ مطالبہ  حکومتی طلب سے زیادہ  قومی  ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان   دہشت گردوں کے تبادلے کا  معاہدہ  موجود ہے  جس کے تناظر میں  گولن کی ترکی حوالگی ہمیں  مطلوب ہے ۔ اس سلسلے میں  جو بھی  قانونی  داو پیچ ہونگے   ہمیں اس کا احترام ہوگا  مگر   کیا ہی اچھا ہو کہ اس ساری قانونی کاروائی کے دوران گولین کو  وہاں حراست میں رکھا جائے ۔

 نائب وزیراعظم  نے کہا کہ  فیتو تنظیم ترکی کے ساتھ ساتھ امریکہ کےلیے بھی خطرہ ہے اور اگر امریکہ چاہے تو ریاست ٹیکساس کیطرح دیگر ریاستوں میں فیتو کے  اداروں کے خلاف  تفتیش   شروع کر سکتی ہے    جس کے نتیجے میں امریکہ نقصان اٹھانے سے بچ سکتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات کے نتیجے میں صدر خواہ جو بھی بنے  اس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس کام  میں جلد بازی کا مظاہرے  کرے  کیونکہ  یہ قانونی  عمل  امریکہ۔ترک تعلقات       کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ اور اب یہ امریکی انتظامیہ کا فیصلہ ہوگا کہ وہ آیا 80 ملین   ترک قوم   کے  مطالبے   کو مانے گا یا   گولن اور اس کے جتھے  کی پشت پناہی  کرنا جاری  رکھے گا۔

 ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ  میں توسیع کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  فی الحال اس بارے میں   کچھ نہیں کہا   جا سکتا ۔

 

 



متعللقہ خبریں