دہشت گرد تنظیم فیتو امریکہ کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، نعمان قرتلمش

فتح اللہ گولین سابقہ  امام  اپنے آپ کو کائنات کا امام، روحانی  پیشوا  سمجھتا ہے  ، حتی یہ   مسیح بننے  کے خواب دیکھ رہا ہے

566974
دہشت گرد تنظیم فیتو امریکہ کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم  نعمان  قرتلمش   کا کہنا ہے کہ    دہشت گرد تنظیم  فیتو امریکہ کے  لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

نعمان  قرتولمش نے نیو یارک   میں مذاکرات کے دائرہ کار میں  ایشیا سوسائٹی   نامی  تھنک ٹینک   کے ارکان کو  مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی پیش  رفت  اور ترکی میں انسداد دہشت گردی کے بارے میں آگاہی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سابقہ  امام  اپنے آپ کو کائنات کا امام، روحانی  پیشوا  سمجھتا ہے  ، حتی یہ   مسیح بننے  کے خواب دیکھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   فیتو کو حکومت اور  سرکاری اداروں سے صاف کرنے  کے  لیے  سنجیدہ   سطح کی جدوجہد    کی جارہی ہے،  بیک  وقت  قوانین  کی بالادستی ،   جمہوری   اصولوں اور  سول  آزادی  کے تحفظ   کا ہمیشہ  احترام کیا جائیگا۔ فیتو  ترکی میں     ایک    شرعی   نظام لانے کا مقصد رکھتی ہے، یہ چالیس سالوں سے   حکومتی اور سرکاری امور میں دخل اندازی  کرتی چلی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی نظام مسائل کا حل تلاش کرنے میں      تقریباً  ناکام  بن چکا ہے یوکیرین اور شام کا مسئلہ اس کی واضح   مثال ہے۔

جناب قرتلمش  نے  بتایا کہ   شام کا مسئلہ  شروع شروع میں محض ایک داخلی  مسئلہ تھا تا ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  اس نے ایک عالمی   مسئلے کی ماہیت اختیار کر لی ہے،  اقوام متحدہ اور  دیگر عالمی  ادارے  اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے  ہیں۔

دریائے   فرات   کے کنارے    فوجی آپریشن کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے والے  نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ   ترکی نے داعش کو  ترکی کی سرحدوں سے   دور ہٹا دیا ہے   تو دوسری جانب پی وائے ڈی کو   دریائے فرات  کے مشرقی  جانب   پیچھے دھکیل دیا ہے۔

قرتلمش  نے  ایشیا  سوسائٹی    میں اجلاس کے بعد  ٹی آرٹی  کو   اپنے جائزے پیش  کرتے ہوئے  کہا کہ امریکہ کو   پی وائے ڈی اور فیتو کے معاملے میں   ایک ترجیح  دینی   ہو گی۔

اس کو ترکی میں  فیتو کی   حرکتوں اور  شام میں پی وائے ڈی    کی  کاروائیوں کے خلاف  نیٹو  کے  دائرہ کار میں  مداخلت کرنی ہو گی۔



متعللقہ خبریں