قبرص کے دونوں رہنماوں کے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی  غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات

مسئلہ قبرص کے حل  کے موضوع پر ہونے والے یہ مذاکرات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہے

566404
قبرص کے دونوں رہنماوں کے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی  غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات

 

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیا دیس نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی  غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے ہیں ۔

 مسئلہ قبرص کے حل  کے موضوع پر ہونے والے یہ مذاکرات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہے ۔

مسئلہ قبرص کے حل  کے لیے ماہ اگست میں شروع ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پانچویں اجلاس میں سر براہان نے اقتصادیات اور یورپی یونین جیسے موضوعات کا جائزہ لیا ۔سربراہا ن نے کل دوبارہ مذاکرات کریں گے ۔ وہ   14 ستمبر تک  تین بار  مذاکرات  کر تے ہوئے   پہلے چار عنوانات میں موجود لیکن عدم مصالحت   کے شکار موضوعات کو کم سے کم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں