جرمنی حملے اقدام کی مذمت کرتا ہے اور جمہوریت کے حق میں ہے۔ اینگیلا مرکل

صدر ایردوان اور چانسلر اینگیلا مرکل نے ترکی اور جرمنی کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو زیادہ  مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا

564836
جرمنی حملے اقدام کی مذمت کرتا ہے اور جمہوریت کے حق میں ہے۔ اینگیلا مرکل

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے چین میں  جی۔ٹونٹی سربراہی اجلاس  کے دوران جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کی۔

جی۔20 اجلاس کے انعقاد سے قبل ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ترکی۔یورپی یونین تعلقات ، شام اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام پر بھی بات چیت کی گئی اور اس موقع پر چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی حملے اقدام کی مذمت کرتا ہے اور جمہوریت کے حق میں ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی  حملے کے اقدام کے دنوں میں  جرمنی کے  ترکی کے ساتھ تعاون اور  دو دفعہ ٹیلی فونک ملاقات پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان اور چانسلر اینگیلا مرکل نے ترکی اور جرمنی کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو زیادہ  مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں