پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے: ترک سفیربابر گرگین
لاہورمیں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی روابط بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، ترک سفیر نے اپنےخطاب میں لاہور میں ترک قونصل جنرل کے تقرر کا اعلان کیا
563894
پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترکی کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
لاہورمیں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی روابط بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، ترک سفیر نے اپنےخطاب میں لاہور میں ترک قونصل جنرل کے تقرر کا اعلان کیا۔
ان کا کہناتھاکہ دونوں ملکوں کی تہذیب، ثقافت اور روایات میں بہت مماثلت ہے، وزیراعلیٰ شہباز کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
اس موقع پر پنجاب کےوزیر سرمایہ کاری چودھری شفیق کا کہناتھاکہ ترکی کی جدید ٹیکنالوجی اور منصوبوں سے فائدہ حاصل کررہےہیں۔