ملکی تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا، ترک وزیر اعظم

65 ویں  حکومت کے قیام  کے ایک  سوویں  دن کی مناسبت سے وزیر اعظم نے    قصر چنکایہ  میں  وزراء کے ہمراہ  ایک اجلاس   منعقد کرتے ہوئے   پریس  کانفرس  کا اہتمام  کیا

564002
ملکی تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   کا کہنا ہے کہ   ملکی سلامتی کے   معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں  دی جائیگی ۔

انہوں  نے کہا کہ  کوئی حل ول  نہیں   ہے،   کیونکہ اصل  حل  قوم  کے پاس ہے۔  انہوں نے  حل کا موقع گنوا  دیا ہے۔ ہم   اپنے شہریوں کو  دہشت  گرد تنظیم      کے خطرات سے   بچائیں  گے۔ ملک میں  PKK دہشت گرد تنظیم کا  مسئلہ پایا جاتا ہے۔

65 ویں  حکومت کے قیام  کے ایک  سوویں  دن کی مناسبت سے وزیر اعظم نے    قصر چنکایہ  میں  وزراء کے ہمراہ  ایک اجلاس   منعقد کرتے ہوئے   پریس  کانفرس  کا اہتمام  کیا۔

انہوں نے   دیار باقر  سمیت     مشرقی  اور  جنوب مشرقی      علاقوں کے حوالے  سے ایک خوشخبری بھی سنائی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ  مذکورہ  علاقوں میں    1٫4 ارب لیرے کی سرمایہ کاری  کا عنقریب سنگ بنیاد  رکھا جائیگا۔

ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں   اور امریکہ سے    بھی اسی مؤقف کی توقع رکھتے ہیں۔  بغاوت کی شب   بھی  ساحلی محافظین  نے   دو ہزار  مہاجرین کی جانیں  بچائی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاوہ ازیں   مصر اور  شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر  لانے  کی کوششیں  شروع کردی گئی  ہیں۔



متعللقہ خبریں