ہمیں ترک سرمایہ کاری میں اضافے پر خوشی ہے: وزیراعظم نواز شریف

ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں سوچ رکھتے ہیں

559548
ہمیں ترک سرمایہ کاری میں اضافے پر خوشی ہے: وزیراعظم  نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان پیداواری صنعت کا علاقائی مرکز اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش منڈی بن جائے گا۔

 وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور مواصلات کے اہم منصوبوں پر محیط پاک۔ چین اقتصادی راہداری پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ محور بنا دے گی اور یہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہت پرکشش مارکیٹ ہو گا۔

 انہوں نے یہ بات ترکی کے کوچ گروپ  کے صدر فتح کمال ایبجلی اولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے پاکستان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے گذشتہ تین برسوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کوچ گروپ کی جانب سے پاکستان کی پریمیئم ہوم اپلائنس کمپنی ڈائولینس حاصل کرکے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے اقدام کو سراہا۔ فتح کمال نے کہاپاکستان سرمایہ کاری کیلئے مثالی مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی کمپنی پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے ۔ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر تجارت خرم دستگیر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان اور ترکی تمام علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری پالیسی کا مقصد ساز گار تجارتی ماحول کیلئے جامع لائحہ عمل فراہم کرنا ہے۔ 
فتح کمال ایبجلی اولو نے موجودہ حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہ کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے اور انکی کمپنی پاکستان میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہے۔



متعللقہ خبریں