جو بائیڈن کی قومی اسمبلی کےاسپیکر اور وزیر اعظم یلدرم کیساتھ ملاقات

جو بائیڈن نے سرکاری مذاکرات  کے دائرہ کار میں اپنے ہمراہی وفد کیساتھ   سب سے پہلے قومی اسمبلی کےاسپیکر اسمائیل قہرامان کیساتھ ملاقات  کی ۔

558403
جو بائیڈن کی قومی اسمبلی کےاسپیکر اور وزیر اعظم یلدرم کیساتھ ملاقات

 

 امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن آج ترکی کے دورے پر تشریف   لے آئے  ہیں۔

 انھوں نے سرکاری مذاکرات  کے دائرہ کار میں اپنے ہمراہی وفد کیساتھ   سب سے پہلے قومی اسمبلی کےاسپیکر اسمائیل قہرامان کیساتھ ملاقات  کی ۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے  دوست اور حلیف ملک امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے ترکی سے اظہار ہمدردی کے دورے کیوجہ سے ان  کا شکریہ ادا کیا ۔جو بائیڈن نے 15 جولائی کی انقلابی کوشش  پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا  اور کہا کہ میں انقلاب کے فوراً بعد ترکی کا دورہ کرنا چاہتا تھا ۔   بعد میں بند کمرے میں مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات کے بعد انھوں نے 15 جولائی کو انقلابیوں کی بمباری کا نشانہ بننے والی قومی اسمبلی  کے تباہ شدہ حصوں کا   دورہ کیا ۔

 انھوں نے قصر چنکایہ میں وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ ملاقات کی ۔ بعد میں وہ صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ بند کمرے میں ملاقات کریں گے  اور شام  کے وقت  ترکی سے رخصت ہو جائیں گے ۔ 



متعللقہ خبریں