وزیراعظم  بن علی یلدرم کی کمال کلیچدار اولو اور دولت باہچے لی سے قصر چانکایہ میں ملاقات

تینوں جماعتوں کے رہنما   عدلیہ  کی عنوان کے تحت  آئین  میں تبدیلیوں کے بارے میں   مفاہمت قائم کرنے  پر متفق ہوگئے تھے۔ گزشتہ اجلاس میں  جن موضوعات پر اتفاق کیا گیا تھا  ان کو تمام رہنماوں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

557027
وزیراعظم  بن علی یلدرم کی  کمال کلیچدار اولو اور دولت باہچے لی  سے  قصر چانکایہ میں ملاقات

وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی   کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے چئیرمین   دولت باہچے لی  سے ملاقات کی ہے۔

وزراتِ اعظمیٰ  میں ہونے والے   اجلاس   میں تینوں رہنماؤں نے تین گھنٹے  ملاقات جاری رکھی۔  

سات اگست کو    استنبول میں ینی قاپی  میں  پائی جانے والی یک جہتی  اور اتحاد کی فضا  کو جاری رکھنے   کی غرض سے ہونے والے مذاکرات  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے   سرکاری اداروں کے اندر تک رسائی حاصل کرنے  اور  15 جولائی کی ناکام بغاوت  کی کوشش،  دہشت گردی کے خلاف جدو جہد  اور  آئینی پیکیج  جیسے موضوعات  پر غور کیا گیا۔

تینوں جماعتوں کے رہنما   عدلیہ  کی عنوان کے تحت  آئین  میں تبدیلیوں کے بارے میں   مفاہمت قائم کرنے  پر متفق ہوگئے تھے۔

گزشتہ اجلاس میں  جن موضوعات پر اتفاق کیا گیا تھا  ان کو تمام رہنماوں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے 15 جولائی  کی ناکام بغاوت  کے بعد صدر  رجب طیب ایردوان  سے  ملاقات کی تھی  اور وزیراعظم نے  ری پبلیکن پیپلز  پارٹی اور  نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے مرکزی دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے  دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں