حکومت ترکی کا تختہ الٹانے کی کوشش کو ترک عوام کی جراتمندی  نے ناکا م بنا دیا ، وزیر اعظم سویڈن

سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لوفوین  نے کہا ہے کہ  15 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹانے کی جو کوشش کی گئی تھی اسے  ترک عوام کی جراتمندی   نے  ناکا م بنا دیا  ہے ۔

556684

انھوں نے اناطولیہ خبر ایجنسی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی انقلابی کوشش کے بارے میں اپنے جائزات پیش  کرتے ہوئے کہا    کہ ترک قوم نے 15 جولائی کو جمہوریت سے اپنی وابستگی  کا ثبوت پیش کیا ہے ۔انھوں نے انقلاب کی رات سڑکوں پر نکل کر بہادری کی تاریخ  رقم کر دی ہے ۔ عوام کے اتحاد کیوجہ  سے  انقلابی اپنے عزائم پورا کرنے   میں کامیاب نہیں ہو سکےہیں ۔

انھوں نے ترکی اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے پناہ گزینوں کے معاہدے پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو معاہدے کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے ۔  لوفوین نے اس طرف توجہ دلائی کہ ہم ترکی  کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھر پور  حمایت جاری رکھیں گے ۔

غازییان تیپ میں ہونے والے  دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم  دہشت گردی کیخلاف جدو جہد میں ترکی کے ساتھ ہیں ۔  تمام ممالک پر  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے معاملے میں اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر  باہمی تعاون سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے  غازییان تیپ میں ہلاک والوں کے لواحقین سے اظہار  تعزیت  کیا ۔

متعللقہ خبریں