19 اگست یوم عالمی انسانی امداد پر ترکی کا اعلان
19 اگست سن 2003 کو بم حملے میں ہلاک ہونے والے 22 انسانی امداد کارکنان کی یاد میں 19 اگست کو اقوام متحدہ نے عالمی انسانی امداد کا دن قرار دیا ہے
ترکی نے اطلاع دی ہے کہ 23 تا 24 مئی استنبول کی میزبانی میں پہلی بار منعقدہ عالمی انسانیت سربراہی اجلاس انسانی بحرانوں کے خلاف متحدہ طور پر جدوجہد کے اساس کو منظر عام پر لانے کے اعتبار سے ایک اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔
دفتر ِخارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں اقوام متحدہ کے بغداد دفتر پر 19 اگست سن 2003 کو بم حملے میں ہلاک ہونے والے 22 انسانی امداد کارکنان کی یاد میں آج کے دن کو اقوام متحدہ کی جانب سے یومِ عالمی انسانی امداد کے طور پر اعلان کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی ، انسانی بحران کے شکار لاکھوں انسانوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھانے کے لیے مختلف ملکوں میں خدمات ادا کرنے والے کارکنان کا شکر گزار ہے۔ یہ ان لوگوں کے خلاف حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ان کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔